پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ وزیر اعلی پنجاب کا ضلع سر فہرست

اسلام آباد ( وسیم احمد ) پاکستان میں دیگر ایشیائی ممالک کی بہ نسبت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

جواب میں بتایا گیا کہ استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، ٹیسٹنگ اور علاج نہ ہونا ایڈز کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ایڈز کے پھیلاؤ کی وجوہات میں بغیر معائنہ کیا ہوا یعنی اَن اسکرینڈ خون کی تھیلیوں کی دستیابی بھی شامل ہے۔

c7news pakistan
c7news pakistan

جماعت اسلامی کے رکن سینیٹر مشتاق احمد نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایڈز کے پھیلاؤ میں 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے اور ملک میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہیں۔

جبکہ بیورو چیف ڈیرہ غازی خان کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی نسبت وزیر اعلی پنجاب کے ضلع میں ایڈز کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جسکی بنیادی وجہ بہتر علاج کا نہ ہونا ہے اور جو لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں وہ لوگ سیکس کے زریعے مزید اگے مرد و خواتین میں ایڈز پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں اس کو روکنے کا کوئی سد باب نہ کیا گیا تو مریضوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر جائے گی

Read Previous

شہباز شریف حکومت کیخلاف متحرک، ان ہاؤس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Read Next

فرانسیسی صدر روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد یوکرائن روانہ