نیپال؛ جوہری مواد 35 کروڑ روپے فی کلو فروخت کرنے والے بھارتی شہری گرفتار

کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت میں ایٹمی بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے جوہری مواد یورینیئم کی پروسیسنگ میں ملوث دو بھارتی اور 6 مقامی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کھٹمنڈو پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یورینیئم پروسیسنگ کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کی گئی جہاں پارکنگ ایریا میں کھڑی کار سے یورینیئم برآمد بھی کرلی گئی۔ ملزمان کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔
ملزمان اپندرا کمار مشرا اور راجو ٹھاکر پروسیس شدہ یورینیئم کو 35 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق کار سے گرفتار ہونے والے بھارتی شہریوں نے تفتیش کے دوران مزید 6 مقامی افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا جنھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read Previous

انڈونیشیا میں 13 طالبات کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والے استاد کو عمر قید

Read Next

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کرپشن اور ناروا رویہ کیخلاف ملازمین کا احتجاج