نااہل اورناکام حکومت پاکستان کیلئے دہشتگردی سے کم نہیں، مریم نواز

لاہور ( بندیا اسحاق ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہل اورناکام حکومت پاکستان کے لئے دہشتگردی سے کم نہیں۔مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ نااہل اورناکام حکومت بھی پاکستان کے لئے دہشتگردی سے کم نہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔ اللّہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

Read Previous

سی پیک پاکستان اور چین کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچارہا ہے، وزیراعظم

Read Next

مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا، ہے اور رہے گا، وزیرخارجہ