قلات میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: قومی شاہراہ تارکی کے مقام پر کار اور ٹریلر میں تصادم میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بق قلات میں قومی شاہراہ تارکی کے مقام پر کار اور ٹریلر میں خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو کار کاٹ کر باہر نکالا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

Read Previous

چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی سے 5 کروڑ روپے لے اڑے

Read Next

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ناکارہ مشینری کی مد میں گورنمنٹ کو لاکھوں کا رگڑا