ڈیرہ غازیخان ( شبیر خان سدوزئی ) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کےمرکزی راہنما ملک فیض محمد ایڈووکیٹ تحفظ دینی مدارس پنجاب کے صدر سفیر امن مولانا قاری جمال عبدالناصر غلام حیدر خان چنگوانی حافظ محمد اسلم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے مدرسہ کے علماء طلباء پر مدرسہ میں گھس کر حملہ کردیاھے اور بزرگوں پر تشددکیا گیا ھم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام مدرسہ صدیقیہ مرتضویہ پائیگاہ تھانہ گدائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں چند شرپسند حملہ آور دیواریں پھلانگ کرمدرسہ کے متولی حافظ محمد اسلم ماسٹر منظور احمد سومرو غلام حیدر خان چنگوانی اور طلباء پرحملہ آور ھوگئے سفیدریش بزرگوں کو مدرسہ میں گھسیٹتے رھے اور انکی داڑھی نوچی کپڑے اتار کرننگا کرکے ویڈیو بناکر شوشل میڈیا پر وائرل کردی اور قتل کی دھمکیاں دیتے ھوئے کہا کہ مدرسہ چھوڑدو ھم اسمیں اپنے جانوروں کا فارم بناتے ھیں مدرسہ کے متولی وسرپرست پیر طریقت مولانا رشید احمد شاہجمالی مولانا عبداللہ غفاری نے تحفظ مدارس پنجاب کے صدر سفیر امن مولانا قاری جمال عبدالناصر کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نےتھانہ گدائی کے ایس ایچ او چوھدری علی محمد کو فون کیا انہوں نے فوری پولیس نفری بھیجی شرپسندوں نے پولیس کو دیکھتے ھی اہلکاروں پرحملہ آور ھوگئے وفاق المدارس العربیہ نے خطباء سے اپیل کی ھےکہ جمعہ کے اجتماعات سے ان دھشت گرد حملہ آوروں کیخلاف قرار داد مذمت پیش کریں
اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کریں کہ انکےخلاف دھشت گردی کی دفعات درج کرکے فی الفور گرفتار کیاجائے اور خصوصی عدالت میں انکےخلاف کیس چلایا جائے اور تحصیل بھر کے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ملحق مدارس کا ایک اجلاس 7فروی بروز سوموار ایک بجے دن طلب کیاگیا ھے جسمیں مولانا رشید احمد شاہجمالی مولانا مفتی خالد محمود مولانا اقبال رشید تحفظ مدارس پنجاب کے صدر معروف مذہبی سکالر سفیر امن مولانا قاری جمال عبدالناصر سابق بار صدرملک فیض محمد ایڈووکیٹ مولانا عبداللہ غفاری حافظ انعام بھٹی ڈاکٹر یونس راج کا خطاب ھوگااور انتظامیہ سے ھونے والے معاملات سے علماء کو آگاہ کرکے آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا