سوشل میڈیا پر عزتوں سے کھیلا جارہا ہے، پیکا کی حمایت کرتا ہوں ، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قانون کوبہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہویا ایسا قانون ہوجو نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے۔

Read Previous

امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا

Read Next

کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی آواز سن سکتا ہو، مریم نواز