سعودی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی اورسکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

ترجمان کے مطابق سعودی وزیر داخلہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرینگے، وزارت داخلہ کا بھی دورہ کرینگے اور اپنے ہم منصب شیخ رشیداحمد سے ملاقات کرینگے۔

وزارت داخلہ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف علاقائی صورت حال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت کرینگے۔

Read Previous

ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی، سپریم کورٹ

Read Next

امریکا اور اسرائیل کا دفاعی میزائل سسٹم کی تیاری پر اتفاق