روس کی فوجی کارروائی میں کسی نے مداخلت کی تواس کا نتیجہ انتہائی سنگین ہو گا، روسی صدر

ماسکو: روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کردیا۔امریکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے ٹیلی ویژن سے خطاب میں کہا کہ روس کویوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی۔

’’ روس یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتا‘‘
روسی صدرنے مزید کہا کہ روس یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتا۔کارروائی میں ہونے والے خون خرابے کی ذمہ داری یوکرین پرعائد ہوگی۔روس یوکرین کے علاقے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن کیا جائیگا۔شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

’’ مداخلت کی کوشش کی تو نتائج اتنے سنگین ہوں گے‘‘

صدرپیوٹن نے خبردارکیا کہ کسی نے روس کی فوجی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی تو اس کے اس نتائج اتنے سنگین ہوں گے جوپہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے۔

روسی صدرنے الزام عائد کیا کہ امریکا اوراس کے اتحادیوں نے روس کے اس مطالبے کونظرانداز کیا کہ وہ یوکرین کو نیٹو کا حصہ بننے سے روکیں اوراس سلسلے میں ماسکوکوسیکورٹی گارنٹی دی جائے۔

’’فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے‘‘

صدرپیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے۔ یوکرین کے جوفوجی ہتھیارڈال دیں گے انہیں محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔

یوکرین کے دارالحکومت میں 5 سے 6 دھماکے

دوسری طرف یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 5 سے 6 دھماکے سنے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

Read Previous

روس کا حملہ یورپ میں بڑی جنگ کا آغازبن سکتا ہے،یوکرینی صدر

Read Next

روس کے یوکرین پر حملے میں 40 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک، ملک میں مارشل لاء نافذ