کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی یوکرین میں فوجی کارروائی یورپ میں بڑی جنگ کا آغاز بن سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یوکرین اپنی سالمیت کا ہرقیمت پردفاع کرے گا۔ ہم ملکی دفاع کے لئے تیارہیں۔
یوکرینی صدرنے روس کے شہریوں پرزور دیا کہ وہ اپنے صدرکی جانب سے فوجی کارروائی کی مخالفت کریں اورایسے کسی بھی اقدام کومسترد کردیں۔صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ صدرپیوٹن یوکرین سے متعلق اپنے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے صدر سے متعدد باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں خاموشی رہی۔