روانڈا جغرافیائی اعدادوشماراکھٹے کرنے کیلئے اپنا سیٹلائیٹ لانچ کرنے میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کا خواہاں ہے: وزیر آئی ٹی روانڈا

دبئی، روانڈا کی وزیر آئی سی ٹی اور جدت Paula Ingabire نے کہا ہےکہ انکا ملک اہم شعبوں میں اپنے ترقیاتی منصوبوں میں جغرافیائی اعداد و شمار استعمال کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امارات نیوز ایجنسی (وام ) کو بتایا کہ ہم خلائی شعبے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر غور کررہے ہیں کہ زراعت، تعلیم، کان کنی، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پروگراموں اور پالیسیوں میں جغرافیائی اعداد و شمار میں ڈیٹا کا فائدہ کیسے اٹھایا جاتاہے۔ ایکسپو 2020 دبئی میں روانڈا کے پویلین میں ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جغرافیائی اعداد و شمار کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اور پالیسی فیصلوں اور پروگرام کے نفاذ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اس شعبے میں کافی ترقی یافتہ ہے اور ہم متحدہ عرب امارات سے سیکھنا چاہیں گے۔ Paula Ingabire ٹیکنالوجی کی ماہر ہیں اور وہ سسٹم ڈیزائن اور مینجمنٹ پروگرام میں میساچوسس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) سکول آف انجینئرنگ اور سلوان سکول آف مینجمنٹ کی گریجویٹ ہیں۔ سیٹلائٹ لانچنگ، جغرافیائی ڈیٹا تعاون اس سوال پر کہ کیا روانڈا سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے یا اماراتی خلائی اثاثوں سے جغرافیائی ڈیٹا کا اشتراک کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے تعاون کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ یہ دراصل دونوں کا مجموعہ ہے۔ نقطہ آغاز صلاحیت کی تعمیر ہے جس سے آپ مختلف جغرافیائی مقامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے پاس تجربہ ہے اور ہم اس سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ Paula Ingabireنے کہا کہ یہ تجزیاتی مہارت حاصل کرنے سے روانڈا اس ڈیٹا کو ملک میں نافذ ہونے والی اپنی پالیسیوں اور پروگراموں میں استعمال کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے ساتھ شراکت داری کے لیے اپنا سیٹلائٹ بنانے اور اسے لانچ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک طویل مدتی عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ہم تجزیاتی مہارتوں کی تعمیر اور جغرافیائی ڈیٹا کا بہترین استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

گورننس، ٹیکنالوجی اور اختراع میں تعاون روانڈا کی وزیر نے واضح کیا کہ روانڈا متحدہ عرب امارات کے ساتھ کسی بھی ممکنہ شعبے میں تعاون کا خواہشمند ہے۔ اس قسم کاتعاون علم اور مہارت کی منتقلی اور صحیح صلاحیتوں کی تعمیر کے بارے میں ہے جس سے ہم متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوجائیں گے۔ Paula Ingabireنے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کاٹیکنالوجی اور جدت پر توجہ مرکوز کرنے والے ایکسچینج پروگراموں کا تجربہ ہے۔ متحدہ عرب امارات نے واقعی افادیت کو بہتر بنانے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو نافذ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اور فریم ورک ہے جس پر ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔ تعلیم، زرعی کاروبار، ای کامرس روانڈا کی وزیر نے کہا کہ تعلیم تعاون کا ایک اور ممکنہ شعبہ ہے۔ اسکے علاوہ انسانی سرمائے کی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری، زرعی کاروبار اور ای کامرس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے ساتھ ممکنہ شعبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت کے ارد گرد شراکت پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

c7news pakistan
c7news pakistan

متحدہ عرب امارات اور روانڈا دونوں چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے عالمی اقتصادی فورم کے مراکز کی میزبانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون اختراعات کو پروان چڑھانے کے لیے صحیح پالیسی اور کاروباری منظر نامے کی تعمیر کے ارد گرد ہے۔ روانڈاکی وزیر نے کہا کہ تعاون کا ایک اور ممکنہ شعبہ سائبرسیکورٹی ہے اور سب سے بڑی توجہ اس حوالے سے مہارت پر ہے۔ اس شعبے میں انتہائی ضروری مہارتیں فراہم کرنا اور ماہرین کی پرورش کرنا انتہائی ضروری ہے جس میں متحدہ عرب امارات روانڈا کی مدد کرسکتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔

Read Previous

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق

Read Next

ایکسپو 2020 دبئی میں بیلجیئم کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد،کنگ فلپ کی شرکت