خاندانی سیاسی پس منظر کو گواہ بنا کر عملی سیاست میں قدم رکھا ہے محسن کاکڑ

ڈیرہ غازی خان ( فیضان احمد ) امیدوار سٹی مئیر کارپوریشن محسن علی خان نے سینئر صحافی شبیر خان سدوزئی کو بیورو آفس بنانے پر مبارکباد دی اور انکی تسلسل کے ساتھ صحافتی خدمات کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کا مثبت کردار ہی معاشرے میں جمہوری مساوات، سماجی انصاف اور معاشی ترقی کا باعث بنتا ہے

https://www.c7news.pk/
https://www.c7news.pk/

انکے ہمراہ معروف کالمست و امیج بلڈر ڈاکٹر محمود شیخ، عتیق الرحمن خان کاکڑ اور فاروق خان و دیگر موجود تھے محسن خالد خان کاکڑ نے کہا کہ وہ اپنے منشور کے ہمراہ میدان سیاست میں آئے ہیں اور اپنے خاندانی سیاسی پس منظر کو گواہ بنا کر عملی سیاست میں قدم رکھا ہے اور ہرصورت عوامی خدمت کریں گے

انہوں نے کہا ہمارا مقابلہ شہر کی ترقی کے نام پر عوام سے دھوکہ کرنے والوں سے ہے اب عوام کو سرمائے کی بےہودگی کے زریعے بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا نوجوانوں کی بیداری شہر کی حالت زار بدلے گی اور ایک نئی صبح کا آغاز کرکے معاشرے میں پھیلی تاریکی کا خاتمہ ہوگا


انہوں نے میڈیا کے لوگوں سے گذارش کی کہ وہ شہر کی بہتری کیلئے نئے نوجوانوں کا ساتھ دیں اور لوگوں کو حالیہ گنجلک مسائل کی بڑھوتری کے فرسودہ نظام سے نجات دلا ایک اچھے مستقبل کی بنیاد رکھیں آخر میں شبیر خان سدوزئی نے محسن خالد خان کاکڑ اور دیگر کی آمد کا خیر مقدم کیا

Read Previous

کوٹ چھٹہ؛ سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ ادویات نہ ملنے پر متاثرہ خاتون کو ملنے نہ دیا

Read Next

خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے کیس میں اہم پیشرفت