ایکسپو 2020 دبئی میں بیلجیئم کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد،کنگ فلپ کی شرکت

دبئی، ایکسپو 2020 دبئی میں ہفتہ کو بیلجیئم کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیلجیئم کے بادشاہ فلپ لیوپولڈ لوئس میری نے شرکت کی،اس موقع پر شاندار پریڈ اور دلچسپ میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی۔ رواداری اور بقائے باہمی کے وزیراور ایکسپو 2020 دبئی کے کمشنر جنرل شیخ نہیان مبارک آلنھیان نے کنگ فلپ اور ملکہ میتھلڈ کا استقبال کیا

c7news pakistan
c7news pakistan

،بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم وزیر اقتصادیات و روزگار پیری-یویس ڈرماگن، نائب وزیر اعظم وزیر برائے امور خارجہ، یورپی امور اور خارجہ تجارت و وفاقی ثقافتی ادارے صوفی ولس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

c7news pakistan
c7news pakistan

اس موقع پر کنگ فلپ نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اپنی منفرد ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے، ثقافت کے سنگم کا ایک عالمی مرکز بن گیا ہے۔ بیلجیم کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ ایک شراکت دار اور دوست کے طور پر آپ کے ساتھ ہے، اور اماراتی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تعاون کا منتظر ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی کووڈ19کی وبا کے بعد ہونے والی پہلی بڑی تقریبات میں سے ایک ہے۔

c7news pakistan
c7news pakistan

آپ کی کامیابی واقعی متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلجیم کا پویلین ملاقات کی ایک جگہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ثقافتوں کے درمیان رابطوں، مکالمے کو فروغ دینے، اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ نہیان نے کہاکہ ایکسپو میں بیلجیئم کی شرکت دنیا کے سامنے اس کی شراکت داری کے کھلے پن کو ظاہر کرتی ہے،

c7news pakistan
c7news pakistan

خاص طور پر ایک سبز اور سمارٹ ملک کے طور پر جو مستقبل کے لیے سمارٹ موبلیٹی نظام کی تشکیل میں ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیلجیئم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر فخر ہے جو لاجسٹک، لائف سائنسز اور سیاحت جیسے کئی قابل عمل شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے ہیں

c7news pakistan
c7news pakistan

اور ہم مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے متمنی ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، کنگ فلپ نے کہا کہ بیلجیئم کا ایکسپو 2020 دبئی میں پیغام ہے کہ لوگ اکٹھے ہوں اور مستقبل ، اختراع اور امن کے بارے میں سوچیں، تمام ممالک نے اپنے پویلینز کے ذریعے یہاں نمائندگی کی ہے جو بہت پرامن اور ایک شاندار احساس ہے۔ بیلجیئم پویلین میں دن بھر ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جاز سٹیشن بگ بینڈ کی پرفارمنس بھی شامل تھی جس میں گریگوئیر ماریٹ اور برسلز اومیگینگ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

c7news pakistan
c7news pakistan

Read Previous

روانڈا جغرافیائی اعدادوشماراکھٹے کرنے کیلئے اپنا سیٹلائیٹ لانچ کرنے میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کا خواہاں ہے: وزیر آئی ٹی روانڈا

Read Next

کراچی میں ڈاکو دودھ اور ڈبل روٹی بھی چھین کر فرار