راجن پور ( محمد سلیم ) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنما جامعہ شیخ درخواستی ودارالعلوم محمدیہ کے مہتمم پیررحمت الرحمن درخواستی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے اولیاء اللہ نے برصغیر پاک وہند میں اسلام پہنچایا۔ اورلاکھوں کی تعداد میں غیر مسلم مسلمان ہوئے۔ حضرت دین پوری ؒ۔حضرت درخواست سمیت اولیاء اللہ نے اپنی ساری زندگی عشق مصطفی میں گزاری۔
اور اتحاد،اخوت،امن بھائی چارے کا درس دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج اولیاء اللہ کی دھرتی کوٹ مٹھن راجن پور سے امن کا پیغام دنیا بھر میں جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شیخ درخواستی کے زیراہتمام جامع مسجد الرحمت آفیسر کالونی راجن پور میں پندرہ روز مجلس ذکرومراتبہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس مجلس سے روحانی شخصیت مفتی عبدالرحمن نقشبندی۔ جامعہ شیخ درخواستی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالصمد درخواستی مولانا ابوبکر درخواستی۔ مولانا غلام رسول مزاری۔مولانا محمدعبیداللہ۔مولانا محمد اسماعیل۔ سردار محمد یٰسین کھر۔مولانا محمد قاسم۔ ڈاکٹر محمدسیف اللہ تگہ۔ نعتیہ کلام حفیظ الرحمن عثمانی اور خالد برادران نے پیش کی۔
پیررحمت الرحمن درخواستی نے کہاکہ ہم والد محترم پیر سیف الرحمن درخواستی رحمۃ اللہ علیہ کے مشن اور نظریات کے مطابق کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو مغربی تہذیب سے بچائیں کیونکہ مغربی تہذیب معاشرے میں بگاڑ پیداکررہی ہے رواداری۔برداشت۔ عفودرگرز کے رویے کو اپنا نا ہوگا۔ تاکہ معاشرے میں سدھار ہو۔