امتحانات کا نظم انتہائی شفاف اور پر امن رھا؛ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

ڈیرہ غازیخان ( شبیر سدوزئی ) شعبہ حفظ کے امتحانات ملک بھر بشمول گلگت بلتسان کیطرح مکمل ھوگئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع ڈیرہ غازی خان میں 974 طلباء اور312 طالبات امتحان میں شریک ہوئے ا سی طرح پورے ملک میں اس سال حافظ قرآن بننے والے طلباء وطالبات کی کل تعداد 88374 ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسؤل وضلعی کوآرڈینٹر مولانا مفتی خالد محمود نے تمام تحصیلوں کے نگران اور ممتحن صاحبان کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انھوں نے کہا کہ ضلع بھرکے دینی مدارس کے مھتممین اساتذہ علماء کرام نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ناظم اعلی مولانا قاری محمد حنیف جالندھری جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ امتحانات کا نظم انتہائی شفاف اور پر امن رھا ضلع بھرمیں طلباء کیلئے گیارہ اور طالبات کیلئے سات امتحانی سنٹر بنائے گئے ضلع بھر کے مایہ ناز اورمشہور قراء کرام اور طالبات کیلئے ماہر معلمات کاتقرر کیا گیاتھا

جنہوں نے جاں فشانی اور بھرپور طریقے سے امتحانی عمل مکمل کیا ضلعی مسؤل نے امتحانات سے قبل ممتحنین کی ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیاگیا امتحانات کے آخر میں تمام اساتذہ کا بھرپور اجلاس ہوا جیس میں امتحانی عمل کو مزید بہترشفاف اورمربوط بنانے کیلئے تجاویز وآراء دی گئیں اس موقعہ پر مولانا قاری پیرمدثرعرفان، مفتی عمر فاروق،قاری جنیدعزیز بلوچ مولانا عابدالرحمن،قاری محمد طیب،مولانا قاری محمد رمضان، قاری قدرت اللہ، قاری اللہ وسایا رحیمی،قاری ضیاء الحق، قاری محمد جمال قاسمی ودیگر نے شرکت کی۔

Read Previous

میٹا نے دنیا کی تمام بڑی زبانوں کے عالمی مترجم سافٹ ویئر پر کام شروع کردیا

Read Next

بندہ مومن دوسروں کو زیر بحث لانے کی بجائے اپنی ذات کا محاسبہ کرتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان