اشتہاری اور عدالتی مفروروں کو فوری گرفتار کریں؛ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان

ملتان:( سلمی مجید ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اچانک تھانہ دراوڑ ضلع بہاولپور کا معائنہ کیا انہوں نے تھانہ کی حوالات ،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ کا جائزہ لیا اور تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی انہوں نے حوالات میں موجود ملزم سے بھی پوچھ گچھ کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ہدایت کی کہ تھانہ کی صفائی کو مزید بہتر کیا جائے گشت کو بڑھا کر لوگوں میں احساس تحفظ کو اجاگر کیا جائے تھانہ میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں تاکہ علاقہ میں ہونے والے جرائم کی روک تھام میں لوگوں کی مدد اور تعاون حاصل ہو مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یکسو کریں اشتہاری اور عدالتی مفروروں کو فوری گرفتار کریں

لوگوں کی جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی جیسی پولیس کی بنیادی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کے لیے کوشاں رہیں اور تھانہ کا ریکارڈ بروقت مکمل کریں بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اوچ شریف میں چائنیز کیمپ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا انہوں نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور رینجرز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ چینی انجینیئرز اور کارکنوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے سے پیک سمیت پاکستان۔کی ترقی کے لیے کام۔کرنے والے غیر ملکی انجینیئرز اور ہنر مندوں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے ان شاءاللہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور رینجرز قومی اہمیت کے فرض میں سرخرو رہینگے

Read Previous

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ناکارہ مشینری کی مد میں گورنمنٹ کو لاکھوں کا رگڑا

Read Next

اے ایس پی کائنات اظہر کا خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد