نیویارک کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیویارک کی 19 منزلہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ آگ اس قدر خوفناک تھی جس کے شعلے کھڑکیوں سے باہر نکل رہے تھے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے مطابق آگ سے جھلس کر 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر نے کہا کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی خرابی کی وجہ سے بھڑکی جب کہ نیویارک میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Read Previous

آنگ سان سوچی کو کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر 4 سال قید

Read Next

شاہ زیب قتل کیس؛ شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے اسپتال میں شاہانہ زندگی کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے