’ماسک نہیں تو تصویر بھی نہیں‘؛ سنی لیون فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون فیس ماسک نہ پہننے پر فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنی لیون کو حال ہی میں اپنے تین بچوں کے ہمراہ ممبئی میں دیکھا گیا جہاں فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لے رہے تھے۔

فوٹوگرافرز نے سنی لیون سے درخواست کی کہ وہ کچھ دیر کے لیے چہرے سے ماسک ہٹائیں تاکہ تصاویر بنا سکیں تاہم اداکارہ نے انہیں سبق سیکھا دیا۔

سنی لیون نے ایک فوٹوگرافر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماسک لگائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ ماسک نہیں لگاتے۔

سنی لیون کی نشاندہی کے باوجود جب فوٹوگرافر نے چہرے پر ماسک نہیں لگایا تو انہیں غصہ آگیا اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

Read Previous

ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گالیاں پڑیں، اداکار علی عباس

Read Next

ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے