شکارپور میں خاندانی دشمنی پر پیش امام سمیت 3 افراد قتل

شکار پور ( وسیم راجہ ) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے علاقے حبیب جکرو میں خاندانی دشمنی پر پیش امام سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
سی سیون نیوز کے مطابق حبیب جکرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیش امام ارشاد علی منگرانی، دلشاد منگرانی اور شمن ککرانی جاں بحق ہوئے، اس قتل کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس حکام کے مطابق منگرانی برداری کے دو گروپوں میں جاری پرانی خاندانی دشمنی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، پانچ مسلح ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس پی تنویر تنیو کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی جبکہ پولیس سرچ آپریشن بھی کررہی ہے۔

Read Previous

پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پر اتفاق

Read Next

اسلام آباد میں 22 مارچ کواو آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کا اعلان