کراچی: سعودی عرب سے بے دخل کیے 200سے زائدپاکستانی بدھ کی صبح کراچی پہنچے بے دخل کیے گئے، مسافر جدہ اور ریاض سے دو پروازوں کے ذریعے جناح ٹرمینل پہنچے۔
سعودی عرب سے بے دخل تمام مسافروں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال کی گئی اورریپڈ ٹیسٹ کیے گئے، اس موقع پر لمبی قطار لگنے پر بے دخل مسافروں نے ائرپورٹ لاونج میں احتجاج بھی کیا، ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام مسافروں کو جانچ پڑتال کیلیے ایف آئی اے ایمیگریشن کاؤنٹر منتقل کیا گیا۔
بعدازاں انھیں گھرجانے کی اجازت دی گئی، پاکستانی مسافر مختلف الزامات کے تحت سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے ہیں۔