بیرونِ ملک سے آنے والے کورونا پازیٹیو مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا، نئی پالیسی جاری

اسلام آباد: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی قرنطینہ پالیسی جاری کردی جس کے تحت کورونا مثبت افراد کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سینٹرل قرنطینہ پالیسی کو منسوخ کر کے نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ، بارڈر ٹرمینل پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہیں اب گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا مثبت ہونے والے مسافروں کو دس روز گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں موجود مسافروں کو گھر منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر این سی او سی نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر کو لازمی قرار دیا ہے، جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گھر جانے کے بجائے مقررہ قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔

Read Previous

مری میں ہونے والی ہلاکتیں

Read Next

بھارت: مسلم مخالف بیانات پر سپریم کورٹ کا ریاستی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے