بیجنگ سرما اولمپکس کو سبوتاژ کرنے کیلئے امریکا پر کھلاڑیوں کو رشوت دینے کا الزام

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا بیجنگ سرما اولمپکس کی تخریب کاری کیلئے کھلاڑیوں کو رشوت دے رہا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ دی ہِل کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بیجنگ سرما اولمپکس کی تخریب کاری کیلئے بڑی سازش کھیلی جارہی ہے۔ اولمپکس میں حصہ لے رہے کھلاڑیوں کو امریکا اس شرط پر رشوت دے رہا ہے تاکہ وہ کھیل میں مُردہ دلی کا مظاہرہ کریں۔

چین کے سرکاری انگریزی اخبار دی ڈیلی چائنا نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بیجنگ سرما اولمپکس میں مختلف ممالک سے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو امریکا خرید رہا ہے

اور اُن سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ کھیل میں شریک نہ ہوں یا بُری پرفارمنس کا مظاہرہ کریں اور چین کی پالیسیوں پر تنقید کریں۔
چین نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کے اس طرز عمل پر امریکا نے اُن کی ساکھ کو محفوظ رکھنے اور انہیں اس کا معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Read Previous

شام: داعش کے ہساکہ جیل حملے میں 330 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

Read Next

چینی شہری کے بعد اب جاپانی باشندہ راستہ بھٹک کر اورنگی ٹاؤن پہنچ گیا