برکینافاسو میں فوج نے اقتدارپرقبضہ کرلیا

افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ مارک کرسچن کابور کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقتدارسنبھالنے کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسوکی حکومت اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اورملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: برکینا فاسو کے صدر کو باغی فوجیوں نے ’اغوا‘ کرلیا
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پرآئینی نظام کی طرف واپس جایا جائے گا۔ فوج کی زیرحراست تمام افراد محفوظ مقام پرہیں۔بیان میں صدر روچ مارک کرسچن کابورکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

Read Previous

نیب کارروائی میں سابق میونسپل کمشنر کراچی سمیت 3 افسران گرفتار، سونے کی اینٹیں برآمد

Read Next

امریکی جنگی طیارہ بحری بیڑے پر لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے