اسلام آباد ( راو شکیل ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کانفرنس کا انعقاد 22 مارچ کو اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
حافظ طاہر اشرفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان علما کونسل کے یومِ تاسیس کی تقریبا 25 سے 25 فروری تک ہوں گے جبکہ 27 فروری کو لاہور میں عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
طاہر اشرفی نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا انعقاد 22 مارچ کو اسلام آباد میں کیا جائے گا جس میں تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے جبکہ پیغام اسلام کانفرنس رمضان المبارک کے بعد ہو گی۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، اسلام کسی بھی مسلک و مذہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ عورتوں کو تعلیم، تجارت ، صحت اور دیگر شعبوں میں کام کرنے سے روکنا جہالت ہے۔