کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کامیاب کارروائی میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ملازم کے ساتھ زیادتی کرنے اور پھر اس کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے فحش مواد برآمد کرلیا ہے۔
سربراہ سائبر کرائم سندھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکا ملزم کا ملازم تھا، جب اس کے والد کو بیٹے سے جنسی زیادتی کا علم ہوا تو اس نے اپنے بیٹے کو نوکری سے نکال لیا، تاہم ملزم نے متاثرہ بچے کے اہل خانہ کو بھی ڈرایا اور بلیک میل کیا، اور لڑکے کو مزید غیر اخلاقی فعل کے لیے فراہم کرنے کا مطالبہ کررہا تھا، ملزم کے قبضے متاثرہ لڑکے کی فُحش تصاویر سمیت ڈیجیٹل مواد ضبط کر لیا گیا ہے۔