ملتان ( سہیل رانا ) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی کراچی آمدپر ائیر پورٹ پر سلسلہ عالیہ اور تنظیم الاخوان کراچی سندھ کے ذمہ داران نے شاندار استقبال کیا۔اس کے بعد ایک قافلے کی صورت میں ماڈل کالونی کراچی تشریف لائے جہاں پر ساتھیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے آپ کا استقبال کیا وہی پر آپ نے اپنے دست مبارک سے دارالعرفان کا افتتاح کیا اس موقع پرسلسلہ عالیہ کراچی کے صاحب مجاز راز نیاز صاحب کے علاوہ ارشد امین صاحب،مفتی سلطان صاحب،شبیر صاحب،فرخ حبیب صاحب،لائق بھائی کے علاوہ بڑی تعداد میں ذمہ داران موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اللہ اللہ کی اس نعمت عظمی کو ہر ایک تک پہنچانا ہے۔دارالعرفان کا افتتاح اسی کوشش کا ایک حصہ ہے۔افتتاح کے بعد ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی گئی۔ اس کے علاوہ کل ملاقاتیں ہوں گی پھر اتوار والے دن 2 بجے دارالعرفان ماڈل کالونی میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی ۔