کوئی اور ملک تیار نہ بھی ہوا تو اکیلے ہی ایران پر حملہ کردیں گے، اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوست ممالک راضی نہ بھی ہوئے تو ہم اکیلے ہی ایران پر حملہ کردیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ایران پر عالمی قوتوں کے ساتھ مل کر حملہ کرنے کی ہے تاہم ضرورت پڑی تو اکیلے بھی حملے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے ڈیفنس کمیٹی کو بریفنگ میں مزید بتایا کہ ہم کسی کا انتظار نہیں کریں گے، اپنا دفاع خود کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یائر لپید نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے دوست ممالک کو ایران کے جوہری منصوبے کی انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کرچکے ہیں جو ہماری ذاتی رائے نہیں بلکہ ٹھوس حقائق ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویانا میں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کا مقصد امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

یائر لپید نے مزید کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کے خاتمے سے اربوں ڈالرز حاصل کرے گا جسے جوہری منصوبے کی تکمیل اور شعیہ جنگجوؤں کی مالی مدد کرے گا۔

Read Previous

دہرے ٹیکس سے بچاؤ، افغان وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

Read Next

مودی سرکارکی انتہاپسندی،مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے