کراچی میں ’’اومیکرون‘‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

کراچی:کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے کراچی میں مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع  کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں اور تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں اور تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر کوپاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی جب کہ کچھ روز پہلے بھی ایک اور امیکرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

Read Previous

1win Betting site in India Login and Register Get 500% on first deposit

Read Next

نوازشریف نے اپنی باقی زندگی پارک لین اور آصف زرداری نے دبئی میں گزارنی ہے، فواد چوہدری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے