کراچی ایئرپورٹ سے 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاکستان کسٹم حکام نے بتایا کہ انہوں نے دبئی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 601 سے دبئی جانا چاہتا تھا۔ مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 2200 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس نے ہیروئن کو بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔

Read Previous

نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کی بھی شامت آگئی

Read Next

ہنڈی اور ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے