پی ایس ایل7؛ بائیو سیکیورٹی کے لیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا

کراچی: پی ایس ایل 7میں بائیو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی میچز کے دوران بائیوببل توڑنے پر متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کورونا کیسز کی روک تھام کیلیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا تاکہ بائیو ببل زیادہ محفوظ ہو،قرنطینہ بھی زیادہ ہونا چاہیے،گذشتہ ایونٹس میں بڑا نقصان ہوا ہے،پی ایس ایل کے انعقاد کیلیے پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے۔

Read Previous

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا ایک اورچرچ پرحملہ

Read Next

متنازع سوشل میڈیا پوسٹ، کنگنا رانوٹ کی تھانے میں پیشی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے