پنجاب بھر کے 85 آفیسرزکو سنیارٹی پر Asi سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس میں پہلی مرتبہ نئے پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کو پوسٹ انچارج تعینات کر دیا پی آر او کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف اور DIG پٹرولنگ ریاض نذیر گارا نے پنجاب ہائی وے پٹرول میں ترقی کے منتظر پنجاب بھر کے 85 آفیسرزکو سنیارٹی کی بنیاد پر Asi سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
جس میں ڈیرہ غازی خان ریجن کے 11 افسران کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ جن میں ضلع راجن پور سے 4 ، ضلع مظفر گڑھ سے 3، ضلع ڈیرہ غازی خان سے 2 اور ضلع لیہ سے 2 افسران شامل ہیںگذشتہ روز ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے ترقی حاصل کرنے والے تمام افسران کو لاہور ہیڈکوارٹر بلا کر باقاعدہ نئے رینک لگا کر مبارک باد دی اور ان افسران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

انہوں نے ترقی حاصل کرنے والے افسران سے ایمانداری اور خلوص نیت سے ڈیوٹی سرانجام دینے کا کہا اور پٹرولنگ پولیس کا مثبت امیج عوام کے اندر اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔اس پروقار تقریب میں SP پٹرولنگ ہما نصیب بھی شریک تھیں جنہوں نے اپنے ریجن کے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد دی۔ ہما نصیب نے کہا کہ عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ عزت اور امانت ہےآپ سینئر رینک میں پروموٹ ہو گئے اپنی ڈیوٹی خوف خدا اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر سرانجام دیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے آپ کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دیں انہوں نے نئے پروموٹ ہونے والے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ڈیرہ غازی خان کے جن افسران نے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی حاصل کی ان میں سید رضوان عزیز۔ ملک ناصر عباس۔ احسان اللہ قیصرانی۔طارق جمیل۔سلیم اختر۔ جواد حسین۔ شہزاد غوری۔ نعیم لیاقت بھٹی۔ سید آصف اقبال۔خالد اقبال قریشی۔اور رائے ارشد جاوید شامل ہیں۔

Read Previous

اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ ہر فروخت کو یقینی بنایا جائے کمشنر

Read Next

خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے