نجی کمپنی بھی جلد صارفین کو گیس فراہم کرسکے گی، حماد اظہر

سلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نجی کمپنی بھی جلد صارفین کو گیس فراہم کرسکے گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ حکومت پاکستان نے توانائی کے شعبے کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ ایک نجی کمپنی اس کے انفرااسٹرکچر کے ذریعے صارفین تک گیس فراہم کرسکے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن بورڈ نے انرگیس کمپنی کو اس بات کی اصولی منظوری دے دی ہے کہ وہ اس کے درآمدی ٹرمنل کے ذریعے صارفین تک گیس فراہم کرسکے، اور اس اقدام کے ذریعے نجی شعبے کے لیے راستہ ہموار ہوگا کہ وہ ملک بھر میں قدرتی مائع گیس کی ترسیل اور دستیابی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ایک سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ اب ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں توانائی کا شعبہ سرکاری کنٹرول سے آزاد ہوجائے گا۔

Read Previous

لاپتہ شخص کا پتہ لگانے میں ناکامی کے ذمہ داروں کی نشاندہی اور جوابدہی ضروری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Read Next

سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کیلیے شرمناک دن ہے، وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے