ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا برقرار

کوالالمپور:ملائیشیا کی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں  ڈالرکا کرپشن کرنے، منی لانڈرنگ اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات  پر کوالالمپور ہائی کورٹ نے گزشتہ سال  12 سال قید اور50 ملین  ڈالرجرمانے کی سزا سنائی تھی

ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھنے کا حکم دیا۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اپیل کورٹ کے فیصلے سے نجیب رزاق کی ملائیشیا کی سیاست میں واپسی کی امیدوں کودھچکا پہنچا ہے۔

Read Previous

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں مبینہ طورپر شامل شخص گرفتار

Read Next

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کون سے مذہب کے مطابق ہوگی؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے