لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اور تھانہ جات پر سائلین کی دادرسی کو یقینی بنایا جائےمحمد وقاص نذیر

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) حکومت پنجاب کے ویژن ،آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد وقاص نذیر نے ریجن بھر میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل وشکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ریجن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل کا ازالہ شفافیت


اور میرٹ پر کریں ۔ انصاف کی راہ میں کسی قسم کی روکاوٹ کو حائل نہ کریں کرپشن، ناجوازی اور عوام سےنا مناسب بر تاو ناقابل معافی ہوگا۔ ٹاوٹ مافیا نے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ایسے عناصر کی سرکوبی نہایت ضروری ہے کسی بھی تھانہ پر ٹاوٹ مافیا کے نوٹس میں آنے پر متعلقہ ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او ذمہ دار ہوں گے ۔شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈکیتی‘ منشیات فروشی اور سوشل کرائم پر میری خاص توجہ مرکوز ہےڈیرہ غازی خان ریجن کو جرائم سے پاک کرنے کےلیے گشت کو موئثر اورمربوط بنایا جائے۔ قتل‘اقدام قتل‘سرقہ باالجبر ‘ڈکیتی‘راہزنی‘رابری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنائیں ۔ امن وامان کے قیام کی خاطراورجرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا بھرپور کرداراداکریں۔

Read Previous

عمارتی ملبہ اور میٹریل شاہراہوں اور چوکوں پر رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ڈی سی

Read Next

پنجگورمیں گولیوں سے چھلنی 5 افراد کی لاشیں برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے