تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں ایران کیخلاف سخت رویہ اختیار کریں۔
قطری نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق نفتالی بینیٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے دفاعی و انٹیلی جنس حکام واشنگٹن میں جوہری مذاکرات کی بحالی میں شرکت کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں مسلسل پیشرفت عالمی طاقتوں کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے بالخصوص اسرائیل۔ عالمی طاقتیں ویانا میں ایران کے ساتھ 2015 کے ٹوٹے ہوئے معاہدے کو بحال کرنے کی امید میں بیٹھی ہیں۔ نیز پچھلے ہفتے ایران نے عالمی طاقتوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی جب اس نے کہا کہ پچھلے مذاکرات میں پیشکردی تجاویز کو دوبارہ زیرِبحث لایا جاسکتا ہے۔