8 سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

خیرپور: معصوم بچے کانھا کمار سے زیادتی اور پھر تشدد کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

خیرپور میں 8 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی خیرپور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز گم ہونے والے معصوم بچے کانھا کمار کی نعش ایک بند گھر سے برآمد ہوئی تھی، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، تو انکشاف ہوا کہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے  بچے کی موت واقع ہوگئی۔

ایس ایس پی خیرپور کا کہنا تھا کہ ملزمان کو شامل تفتیش کیا گیا تو دونوں ملزمان انعام شاہ اور مدثر منگھار نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتش جاری ہے۔

Read Previous

سیٹیزن پورٹل پر سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف

Read Next

عدالتیں آزاد ہیں اور کسی ادارے کے دباؤ میں نہیں، چیف جسٹس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے