ڈی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، سڑی سرکل ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان کرتے چھ ملزمان سے 4140 گرام چرس برآمد کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔* تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کی بہترین سپرویژن کی بدولت ایس ایچ او تھانہ صدر کرم الہی معہ تھانہ صدر ڈیرہ کے محمد یوسف TSi نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے چوک چورہٹہ پر مشکوک شخص جو پیدل چلتا ہوا دیکھائی دیا ہمراہی اہلکاران قابو کیا تو جامعہ تلاشی ملزم عبدالجبار سے 350 گرام چرس برآمد ہوئی

اسی طرح دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے ارشاد TAsi نے ملزم شیر باز سے چرس 480 گرام برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے ارشاد TAsi نے ملزم امام بخش سے 1240 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ سید اختر ASI نے ملزم ساجد وغیرہ سے 1180 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ صدرڈیرہ حضور بخش ASI نے ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ اسی تھانہ دراہمہ کے طالب SI نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ سے 390 گرام چرس برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی۔ترجمان پولیس

Read Previous

جس نے انکار کیا اور شکر ادا نہیں کیا اس نے خود پر ہی ظلم کیا۔

Read Next

آر پی او وقاص نذیر کا نوٹس معصوم بچی کا قاتل گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے