پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ لے اڑے

پنڈی بھٹیاں میں ہیکرزنیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے58لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے۔ پنڈی بھٹیاں کے پولیس حکام کے مطابق ہیکرز نے ڈیوائس کی مدد سے پانچ ہزارکے نوٹوں والی ٹرے کوہیک کیا۔ہیکرز کی ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم مشین خود کار طریقے سے بند ہوگئی۔

نیشنل بینک کے ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد بینک گارڈ اے ٹی ایم پہنچا تومشین خالی ہوچکی تھی۔بینک مینجرکی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ بینک کے اے ٹی ایم کوسیل کردیا گیا ہے۔

Read Previous

گوادر، مند اور پنجگور میں جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کا منصوبہ منظور

Read Next

عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں تو جانے کو تیار ہوں، فیاض الحسن چوہان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے