ویکسین نہ لگوانے والوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت سندھ

کراچی: صوبائی محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ سندھ بھر میں صرف ویکسینیڈ افراد کو مساجد میں نماز کی اجازت ہوگی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اقدامات کئے جارہے ہیں، اور این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ویکسینیڈ افراد کو ہی  مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ صوبے بھر کی تمام مساجد میںسے کارپٹ ہٹا دیئے جائیں۔

Read Previous

پولیس افسر کی مطلقہ خاتون سے مبینہ زیادتی

Read Next

ثاقب نثار پر تنقید؛ مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے