مشہور ٹک ٹاکر ہوائی فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر گرفتار

لاہور: پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے پر مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران پرائیویٹ ڈالے میں سے ہوائی فائرنگ کرنے والے مشہور ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کر رہا تھا، ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Read Previous

راولپنڈی میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا

Read Next

گوادر، مند اور پنجگور میں جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کا منصوبہ منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے