شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

ڈیرہ غازیخان ( شبیر خان سدوزئی ) ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے تھانہ صدر کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے وقوعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ڈیرہ غازیخان نے آر پی او محمد وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ تھانہ صدر کو سپیشل ٹاسک د ے کر ہدایات جاری کیں ۔ا

یس ڈی پی او سٹی سمیت تفتیشی ٹیم نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 683/21 تھانہ صدر ڈیرہ غازیخان درج کرکے ابتدائی کاروائی کا آغاز کردیا ۔ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تحرک جاری ہے،اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصر کو اپنی خوشیوں میں نہ بلائیں ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا ۔
ترجمان ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان

Read Previous

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

Read Next

سعودی عرب نے حجاج کی تعداد،حج کا دورانیہ کم کرنے کاعندیہ دیا ہے،وزارت مذہبی امور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے