راولپنڈی؛ جج کو پرس مارنے پر خاتون کو 5 سال قید

راولپنڈی: سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور ڈیڑھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور ڈیڑھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ملزمہ ضمانت پر رہا تھی، لیڈیز پولیس کمرہ عدالت میں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا، ملزمہ سفینہ بی بی نے اپریل میں  کمرہ

عدالت میں ہلڑ بازی کی اور پرس مارا۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس سے ناانصافی کی گئی وہ اس سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گی، عدالت نے ملزمہ کو سزا کے فیصلہ کی نقل بھی فوری فراہم کر دی۔

Read Previous

بھارتی شہری نے اپنی بیوی کی شادی راجن پور کے نوجوان سے کروا دی

Read Next

کورونا کی نئی قسم کا خوف؛ اسرائیل کا تمام ممالک پر سفری پابندی کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے