جام پور (ملک محمد راشد سے ) سرائیکستان رابطہ مہم نیو لاری اڈا اور ٹریفک چوک پر سردار مرزا عزیز محمد خان بنی اسد صوبائی نائب صدر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے استقبال کیا اور سائیں عنایت اللہ مشرقی سمیت سینکڑوں کارکنان اور جام پور کی عوام نے شرکت کی

چیئرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون ظہور احمد دھریجہ سردار نعیم خان ڈاھا شاہنواز خان مشوری چاند خان دریشک اکبر خان ملکانی اور قائد رانا محمّد فراز احمد نون نے وسیب یاترا ریلی سے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کے گودا گیری بند کرو اور اپنا کیا گیا سو دن کا وعدہ پورا کرو
اور دس دن میں اس قاتل روڈ کا ڈیرہ غازی خان سے کشمور تک بنانے کا جلد از جلد اعلان کیا جائے ورنہ حکومتی مزے لوٹنے والے سیاستدانوں کا بھرپور طریقے سے گھیراؤ کریں گے اور روڈ پر بیٹھ کر دھرنا دیں گے

اور ہمارا مطالبہ 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان ہے وسیب یاترا ریلی رابطہ مہم تبدیلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا سردار مرزا عزیز محمد خان بنی نے اپنے خطاب میں کہا کے ہمیں اس لولہی لنگڑی حکومت سے سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے جام پور کو ضلع بنانے کا وعدہ پورا کیا جائےورنہ جام پور کی عوام اب بیدار ہوچکی ہے اور سرائیکی قوم اب جاگ چکی ہےاگر وعدہ پورا نہ کیا گیا تو جام پور کی عوام ان مقامی سیاستدانوں کے گھروں کا گھیراؤ کرے گی پھر دھرنا ہو گا مرنا ہو گا