بھارت کا کل سے کرتارپورراہداری کھولنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کل سے کرتارپورراہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بیان میں کہا کہ کرتارپورراہدری 17 نومبر سے کھول دی جائے گی۔کرتارپورراہداری کھلنے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کوفائدہ ہوگا۔

پاکستان اپنی طرف سے پہلے ہی راہداری کھولنے کا اعلان کرچکا ہے۔ دونوں ملکوں نے مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے راہداری بند کردی تھی۔۔

بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لئے دنیا بھرسے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ جنم دن کی مرکزی تقریب انیس نومبرکوجنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

Read Previous

آنگ سانگ سوچی پرالیکشن میں دھاندلی کی فرد جرم عائد

Read Next

بابر اور شعیب ڈھاکا میں قومی ٹیم کا حصہ بن گئے، رضوان نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے