ایک درویش صفت، ملنسار، شخصیت ایم پی اے احمد علی دریشک

تحریر : شبیر خان سدوزئی

ڈیرہ غازی خان کی زرخیز مٹی نے صدر پاکستان سمیت چیف جسسٹس گورنر تک پیدا کیئے لیکن کسی نے بھی اس مٹی کے باسیوں کو اپنا نہ سمجھا تاریخ نے ایسا پلٹا کھایا کہ اج ان کے نام نشان تک نہیں رہے تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف کیساتھ یہ بات رقم رہے گی کہ تمن دار، اور پنجاب کے اہم ترین منصب پہ فائز ہونے کے باوجود اپنی زات میں ایک درویش صفت، ملنسار، وفا شعار، عجز و انکساری کے متحمل اوصاف کیوجہ سے ہرخاص و عام کے دل پہ راج کرنیوالے سردار احمد علی خان دریشک کے بیٹے کی تقریب دعوت ولیمہ میں وزیراعلی پنجاب اور ملک بھر سے وزراء، سینیٹرز، ممبران وفاقی و صوبائی اسمبلی، افسران بالا کیساتھ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کمال دلچسپ کہ مزدور، کسان ورکرز نے احمد علی خان سے والہانہ عقیدت و محبت کی عملی دلیل دیکر بلوچ سردار کی محبت کا حق ادا کردیا۔

15 ہزار سے زائد افراد کا دعوت ولیمہ میں شرکت کرنا اور وہاں بلاتفریق عزت و احترام کا دیدنی منظر ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔رنگ و نسل کا فرق کیئے بغیر ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور ہر محفل میں دعوت ولیمہ کا زکر احمد علی خان کی عوام دوستی کیوجہ سے عوامی ہیرو ہونے کا برملا اعتراف ہے۔ انکے ڈیرے پر اج بھی غریبوں کیلئے بلا تفریق لنگر کا اہتمام ہوتا ہے اللہ پاک ان کے بیٹے سردار ممتاز علی خان دریشک کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں سے بھردے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے، اور تمن دار دریشک قبیلہ سردار احمد علی خان دریشک کو خوش و خرم رکھے، آمین ثمہ آمین۔

Read Previous

پرائیویٹ پٹوارخانے کرپشن کے گڑھ بن گئے ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کے ڈیرے

Read Next

مرأد أباد رورل ہیلتھ سنٹر پر عملہ مفت کی تنخواہیں لینے میں مصروف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے