ایتھوپیا کی فوج کی فائرنگ میں سوڈانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک

خرطوم: سوڈان اور ایتھوپیا کی متنازع سرحد الفشاقہ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج نے مقامی ملیشیا کے ہمراہ فصلوں کی حفاظت پر مامور سوڈانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ایتھوپیائی فوج کی فائرنگ سے ہمارے 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔
سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے یہ حملہ کسانوں کو ڈرانے اور فصل کی کٹائی کے موسم کو خراب کرنے کے لیے کیا۔ جوابی کارروائی میں ایتھوپیا کی افواج کا بھی جانی نقصان ہوا۔

ایتھوپیا کی جانب سے سوڈان کے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ الفشاقہ کی سرحد پر ایتھوپیا کے کسانوں کی فصلیں ہیں تاہم سوڈان کا دعویٰ ہے کہ یہ فصلیں ان کی حدود میں ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع چلتا آرہا ہے۔

Read Previous

عراق میں داعش کے بم حملے میں 5 کرد فوجی اہلکار ہلاک

Read Next

چین نے دنیا کا طاقتور ترین ’خلائی ایٹمی بجلی گھر‘ تیار کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے