اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئی

لاہور: گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر پارٹی پر پولیس نے ریڈ کیا جب کہ اداکارہ گرفتار ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئی۔

اسٹیج آرٹسٹ دعا چوہدری کے گھر سالگرہ کے فنکشن کے دوران ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے ریڈ کیا اور 2 افراد کوحراست میں لیا جس کے بعد دعا چوہدری نے اپنے ساتھیوں سمیت تھانے پر دھاوا بولا، اہلکاروں کی وردی پھاڑ دی اور تشدد بھی کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

پولیس کے مطابق اہل علاقہ ساؤنڈ سسٹم کے شور سے پریشان تھے، 15پر اطلاع پر ڈانسر دعا چوہدری کی سالگرہ کی تقریب پر چھاپہ مارا تاہم نفری کی کمی اور خاتون اہلکارکی عدم دستیابی کے باعث حملہ آوروں کو نہ پکڑا جا سکا، پولیس نے تھانہ گرین ٹاون میں 7 خواتین اور 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Read Previous

چیمپئنز ٹرافی؛ کسی کو پاکستان جانے پرپریشانی نہیں ہوگی، آئی سی سی

Read Next

کورونا ویکسین: ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلیے ’بوسٹر ڈوز‘ ضروری ہے، تحقیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے