یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکےمیں 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

عدن: یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن کے ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے گیٹ کے سامنے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جب کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی ہوٹل میں آگ بھی لگ گئی، سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Read Previous

حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین معاملات طے پا گئے

Read Next

چین میں کورونا کے پھرسے وار؛ ایئرپورٹ بند اور شادی سمیت اجتماعات پر پابندی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے