ملتان ( شمائلہ کوثر ) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ضلع لودھراں اور وہاڑی کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کیا ڈی پی او لودھراں عبد الرؤف بابر اور ایس ڈی پی او حاکم علی بھی ہمراہ تھے ریجنل پولیس آفیسر نے ضلع لودھراں تھانہ گیلے وال اور وہاڑی کے تھانہ میراں پور ، تھانہ ٹھینگی اور تھانہ ماچھیوال کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے تھانوں کی عمارات اور صفائی کا جائزہ لیا صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی آر پی او نے تھانوں کے مالخانہ، ریکارڈ روم،فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ریکارڈ کو مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے حوالاتیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے تھانوں میں مقدمات کے تفتیشی امور کا بھی جائزہ لیا ۔ریجنل پولیس افیسر سید خرم علی نے کہا کہ لوگوں کے معاملات پولیس کے پاس امانت ہوتے ہیں
اور یہ دیانت داری اور انصاف کے متقاضی ہوتے ہیں پولیس کو غیر جانبدار رہ کر انصاف کی سربلندی اور اللہ کی رضا کے لیے کام کرنا ہوتا ہے اور کسی کو انصاف دینا بھی عبادت ہے ریجنل پولیس افیسر نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہیں عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔