بھارت اور نیپال میں بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچادی، 150 افراد ہلاک

بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 150 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارت اور نیپال میں حالیہ دنوں میں ہونے والی ریکارڈ شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث اب تک 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سیلاب کے باعث سب سے زیادہ تباہی نیپال میں ہوئی جہاں 77 افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ بھارت میں 46 افراد ہلاک ہوئے۔

سیلابوں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا۔ اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے مطابق فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ تقریباً 3 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

Read Previous

عرب اتحاد کا یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن

Read Next

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے