کورونا وائرس؛ پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

لاہور ( بندیا اسحاق ) کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

Read Previous

پاکستان کو یقین دلاتے ہیں اسے افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا، ترجمان طالبان

Read Next

حق سے انکار کی بنیادی وجہ تکبر، انا اور ذاتی ضد ہے ۔امیر عبدالقدیر اعوان

23 Comments

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے